2025-06-04 IDOPRESS
چترال(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روز فائرنگ سے قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی چترال میں تدفین کردی گئی۔مقتولہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کے قتل کیا گیا تھا، اس قتل اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ثناء یوسف کے قتل کے کیس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم میٹرک فیل اور 22 سال کا لڑکا ہے، جو بار بار ثناء یوسف سے رابطہ کر رہا تھا، ثناء یوسف ملزم کو بار بار رد کر رہی تھی، ثناء یوسف کی برتھ ڈے پر ملزم نے رابطے کی بھرپور کوشش کی، ملزم نے بار بار سیلولر اور فزیکل رابطے میں ناکامی کے بعد قتل کا منصوبہ بنایا۔
06-06
06-05
06-05
06-05
06-05
06-05
06-05
06-05
06-05
06-05